جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا جلسہ تقسیم اسناد،413 طلبہ کو اسناد تفویض

March 21, 2017

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی اسناد کی تقسیم کے لیے جناح میڈیکل کالج اسپتال کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں 413کامیاب طلبہ کو اسناد سے نوازا گیا۔ کامیاب ہونے والوں میں ایم بی بی ایس گریجویٹ، بی ڈی ایس اور ڈاکٹر آف فارمیسی گریجویٹ شامل ہیں۔ تقریب میں سینیٹر (ر) جاوید جبار مہمان خصوصی تھے جبکہ استقبالی خطاب ڈاکٹر سید طارق سہیل، چیئرمین ایس ایم سہیل ٹرسٹ نے کیا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید حسین مہدی، جے ایم ڈی سی پرنسپل اور وائس چانسلر جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان (ایس آئی) نے بھی خطاب کیا۔