کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیاں، 9 ملزم گرفتار

March 21, 2017

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاںکرکے 9 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

پولیس نے بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی ،گلبرگ اور کورنگی عوامی کالونی سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا ۔

ادھر ڈیفنس فیز 8 درخشاں سے کاروں کا قیمتی سامان چرانے والے 2 ملزمان کو پکڑلیا۔ملزمان کے قبضے سے دو کار ٹیپ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔

علاوہ ازیںموچکو میں کارروائی کے دوران حب سےآنے والی کوچ سے4ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کوچ ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے۔