امریکی ڈالرمستحکم، برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں کمی

March 22, 2017

کراچی (اے پی پی) پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت سعودی ریال اور اماراتی درہم کی قدروں میں استحکام رہا جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ منگل کو امریکی ڈالر، سعودی ریال اور اماراتی درہم اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قدروں پر مستحکم رہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 22 پیسے اور 7 پیسے کی کمی رونماءہوئی۔ امریکی ڈالر اپنی گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 105.75 روپے اور قیمت خرید 103.24 روپے پر برقرار رہا۔ اسی طرح خلیجی ممالک کی اہم کرنسی سعودی ریال بھی قیمت فروخت 28.06 روپے اور قیمت خرید 26.40 روپے جبکہ اماراتی درہم قیمت فروخت 28.79 روپے اور قیمت خرید 26.39 روپے پر مستحکم رہے۔ مزیدبرآں یورپین ممالک کی اہم کرنسی برطانوی پاؤنڈ قیمت فروخت 130.98 روپے سے کم ہو کر 130.76 روپے اور قیمت خرید 127.88 روپے سے کم ہو کر 127.66 روپے رہ گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت بھی 113.81 روپے سے کم ہو کر 113.74 روپے اور قیمت خرید 111.11 روپے سے کم ہو کر 111.05 روپے ریکارڈ کی گئی۔