گجرات :کار، 4موٹر سائیکل اور زیورات چرا لیے گئے

March 22, 2017

گجرات (نمائندہ جنگ)چوری کی 4 وارداتوں میں کار، 4 موٹر سائیکلیں اور زیورات چرا لیے گئے، شادمان کالونی سےچور دیتوال کے زوہیب ظفر کی موٹر سائیکل، ڈنگہ کے علاقہ محلہ رام باغ سے چور سرفراز احمد اور بابر حسین کی موٹر سائیکلیں، صدر کھاریاں کے گاؤں برنالی سے چور رضوان یوسف کی موٹر سائیکل جبکہ صدر گجرات کے گاؤں گھمن سے شوکت، رفیق وغیرہ چوہدری اشرف کی بیٹی کے گھر سے گاڑی اور زیورات وغیرہ چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔