ایکشن …

March 22, 2017

’’باس تمہارے فیس بک اسٹیٹس پر ایکشن لینے والے ہیں۔‘‘
ڈوڈو نے میرے کان میں سرگوشی کی۔
میں دھک سے رہ گیا۔
کیا نئی نوکری ڈھونڈ لوں؟
یا اسٹیٹس ڈیلیٹ کر دوں؟
میں نے سوچا۔
در اصل ہماری تنخواہ لیٹ ہو گئی تھی۔
میں نے فیس بک پر لکھ مارا۔
لیکن اب گھبراہٹ ہو رہی تھی۔
میں ڈرتا ڈرتا باس کے کمرے میں پہنچا۔
دیکھا کہ وہ فیس بک کھولے بیٹھے تھے۔
’’کیا آپ میرے اسٹیٹس پر کوئی ایکشن لینے والے ہیں؟‘‘
میں نے معذرت خواہانہ انداز اختیار کیا۔
ہاں۔‘‘ باس نے کڑک لہجے میں جواب دیا۔
پھر میرا اسٹیٹس شیئر کر لیا۔