پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن

March 22, 2017

پانی انسان کے لئے زندگی ہے مگرافسوس کہ پانی کوضائع کرکے غفلت کے ہا تھوں انسان اپنی ہی زندگی سے کھیل رہا ہے، اسی صورتحال کو اجاگر کرنے اورپانی کے بچاؤ کے لئے 22 مارچ کودنیا بھرمیں ’’ورلڈ واٹرڈے‘‘ منایا جا رہا ہے۔

اکیس مارچ 1992ء میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ماحولیات اور ترقی (UNCED) کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں پانی کا عالمی دن منانے کی منظوری دی گئی۔ جس کے بعد 1993سے ہر سال 22 مارچ کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام دنیا بھر میں پانی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر اس دن کی مناسبت سے سیمینارز، ورکشاپش اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں صاف پانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائے گی اور انسانی حیات کیلئے پانی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔