سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہا ہے کہ حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں، پیپلز پارٹی کو تاریخ میں زندہ رہنا ہے۔
انہوں لاہور میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ملک میں جمہوریت کے لیےآر او الیکشن قبول کیے کیونکہ ہمیں پاکستان کو بچا کر رکھنا ہے،آج کے دن کہنا ہے کہ ’’پاکستان کے جاں نثار، بے شمار بے شمار‘‘۔
حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ یہ صرف سڑکوں کا کمیشن کھانے کےلیے کام کرتے ہیں ۔