ستترہویں یوم پاکستان کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے معروف اور بلند ترین ٹاور برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگ دیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئےدبئی کے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دے دی جس سے لوگ مسحور ہو کر رہ گئے۔
برج خلیفہ سے ملحقہ جھیل اور عمارتوں پر نظر آتے پاکستانی پرچم کے عکس کو لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا،یہ پہلی مرتبہ ہے کہ دبئی میں یوم پاکستان کو اس طرح سرکاری سطح پر منایا جارہا ہے۔