برطانیہ :فرنیچرکی دکان میں گیس دھماکا،عمارت تباہ، 15 افراد زخمی

March 26, 2017

برطانیہ کی کاؤنٹی میسی سائیڈ میں فرنیچر کی دکان میں گیس لیکیج سے دھماکے کے باعث عمارت گرگئی، دھماکے سے درجنوں دکانوں اورگھروں کو نقصان پہنچا،واقعے میں 15 افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی پولیس کے مطابق عمارت دھماکے کے باعث گری، زخمیوںکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے،دھماکےکی جگہ پرامدادی کارروائیاں جاری ہیں۔