کچرا اٹھانے والی گاڑیاں ڈی ایم سی نے تباہ کردیں، وزیر اعلیٰ سندھ

March 26, 2017

کچرا اٹھانے والی گاڑیاں ڈی ایم سی نے تباہ کردیں، وزیر اعلیٰ سندھ
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو گاڑیاں ان کی ضرورت کےلئے دی جارہی ہیں ان کی مرضی لیں یا نہ لیں ۔ کراچی ڈی ایم سیز میں کچرا اٹھانے والی گاڑیاں پہلے سے ہی موجود ہیں جنھیں تباہ کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اعتراف کیا کہ کراچی میں کچرا اُٹھانے والی گاڑیاں خراب ہیں انھیں تباہ کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کچرا اُٹھانے کے لیے نئی گاڑیوں کی تو بات نہیں کی تاہم کہہ دیا گذشتہ روز سندھ کے اضلاع کے وائس چیئرمینوں کو استعمال کے لیے نئی گاڑیاں دی گئیں ہیں۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے گڑھی خدا بخش میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کا سندھ میں آنا اچھی بات ہے۔انہیں پہلے ہی سندھ میں آنا چاہئے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے جو بھی لوگ قانون یا ملک دشمنی کریں گے ان کے خلاف سخت کاروائی کریں گے،مراد علی شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے یقین دلایاہے کہ ان کا نہ تو بانی ایم کیو ایم سے تعلق ہے اور نہ ہی وہ لندن کی ہدایات پر عمل کریں گے۔