تعمیر مائیکروفنانس بینک کا نام تبدیل ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک ہو گیا

March 28, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مائیکروفنانس بینک کو نئی شناخت دیتے ہوئے اس کا نام ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک رکھ دیا گیا ہے۔ بینک کا قیام 2005میں عمل میں آیا اور اس نے ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ 2009 میں متعارف کرائے گئے مشترکہ منصوبے اور اب تک کی سب سے بڑی موبائل بینکاری سہولت ’ ایزی پیسہ‘ کی بدولت شہرت حاصل کی ۔ بینک کے اعلامیہ کے مطابق بینک کے صدر اور سی ای او علی ریاض چوہدری نے ایک میڈیا بریفنگ میں بینک کی نئی کارپوریٹ شناخت کا اعلان کیا ۔