لندن میں دہشت گردی قابل مذمت ہےکرسچن ایکشن کمیٹی، کرسچن کونسل ، پی سی پی سی

March 28, 2017

لندن( پ ر)یورپین پاکستانی کرسچن ایکشن کمیٹی، انٹرنیشنل کرسچن کونسل اور پی سی پی سی نے لندن میں پارلیمنٹ کے باہر ویسٹ منسٹر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔گذشتہ رات سکائپ پر ہونے والی ہنگامی میٹنگ میں یورپین پاکستانی کرسچن ایکشن کمیٹی کے صدر ایڈووکیٹ آف سپریم کورٹ جے جے جارج فرانس،جنرل سیکرٹری سرور بھٹی اٹلی ڈنمارک سے نواز سلامت ،لندن سے آئی سی سی کے صدر ایڈووکیٹ قمر شمس،جنرل سیکرٹری تسکین ،سلویسٹر کھوکھر،پی سی پی سی کے صدر سیمسن جاوید ،نائب صدر جون باسکو ،ڈاکٹر انجیلی اخترنے اسے کھلی دہشت گردی اوربین المذاہب میںمزید کشیدگی بڑھانے کی ایک گہری سازش قرار دیا۔ایسے عناصر پناہ گزینوں کیلئے مشکلات پیدا کرنے کے علاوہ امیگریشن پالیسی کو مزید سخت کرنے پر مجبور کر رہے ہیں ان کی بیخ کنی ضروری ہے۔