اقبال شیخ کی ہمشیرہ انتقال کرگئیں

March 28, 2017

کوٹری (نامہ نگار)جماعت اسلامی کوٹری اور الخدمت فائونڈیشن کے ضلعی جنرل سیکریٹری محمد اقبال شیخ کی ہمشیرہ رضائے الہٰی سے انتقال کر گئیں۔ مرحومہ راجپوتانہ اسپتال میں گردوں کے عارضے میں مبتلا تھیں ۔مرحومہ کو مقامی نوری مسجد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع جامشورو کے امیر عبدالجلیل شیخ ،قیم خلیل الرحمان کورائی ،امیر سٹی خالدمیمن کے علاوہ کارکنوں نے شرکت کرتے ہوئے اقبال شیخ سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے لیے مغفرت کی دعاکی ۔