بائیوگیس ٹیوب ویلز لگانے کیلئےتفصیلات طلب

March 28, 2017

سرگودھا (نامہ نگار) حکومت نے خوشاب‘ میانوالی اور بھکر میں 1 ہزار سے زائد بائیو گیس ٹیوب ویل لگانے کیلئے محکمہ زراعت سے تفصیلات طلب کرلیں ۔ محکمہ زراعت کے ذرائع کے مطابق حکومت بجلی کی کمی کے پیش نظر صوبہ بھر میں بائیو گیس ٹیوب ویل لگانے کا ارادہ رکھتی ہے اور اس مقصدکیلئے بائیو گیس ٹیوب ویل لگانے کا منصوبہ زیر غور ہے ۔