کرپشن،عوام کا حق کھا نیوالوں کو معاف نہیں کر ینگے،ضیاء الرحمن

March 28, 2017

سیری( جنگ نیوز )جموں وکشمیرپبلک رائٹس پارٹی آزاد کشمیر کے صدر ضیاء الرحمن غازی نے کہا ہے کہ مخلص کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں عوامی خدمت کے مشن کو پایا تکمیل تک پہنچائیں گے نظریاتی کارکنان اپنی صفوں میں اتحاد رکھیں ہر مشکل کی گھڑی میں کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہے کرپشن کر کے عوام کا حق کھانے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے قوم کی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت کی 10 ماہ کی کارکردگی صفر ہے عوام مہنگائی ، بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور لاقانونیت کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے عوام اب تبدیلی چاہتے ہیں آمدہ الیکشن میں جموں وکشمیر پبلک رائٹس پارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر کے عوامی محرومیوں کا ازالہ کرے گی ۔