پانامہ کا فیصلہ جو بھی آئے آئندہ الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی ،جاوید منج

March 28, 2017

فیصل آبا د (سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر پا کستان تحریک انصا ف جاوید نیا ز منج نے کہا ہے کہ پا کستانی قوم کرپشن سے تنگ آچکی ہے ۔ 30سال سے مسلم لیگ (ن) نے عام آدمی کیلئے کو ئی معاشی پروگرام نہیں دیاجس میں کسانوں ،مزدوروں اور چھو ٹے طبقات کو ریلیف حاصل ہو سکے۔پانامہ کیس کافیصلہ سپریم کو رٹ سے جو بھی آئے 2018کا الیکشن پی ٹی آئی جیتے گی اور(ن) لیگ کو ان کے کالے کر توتوں کی وجہ سے شکست ہوگی۔ پا کستان مسلم لیگ (ن) کی پا لیسوں کی وجہ سے پا کستان میں 2فی صد اشرافیہ ملک کے وسائل پر قابض ہے اور 98فی صد عوام کو بنیا دی سہولتیں بھی میسر نہیں ہیں۔