خصوصی عدالت میں تین ماہ سےجج تعینات نہ ہو سکا، سائلین پریشان

March 28, 2017

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی میں زیرسماعت بینظیر قتل کیس کی سماعت عدالت میں جج تعینات نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر بغیر کسی کاروائی کے3 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔ مذکورہ عدالت میں گزشتہ تقریباً تین ماہ سے جج نہ ہونے کی وجہ درجنوں مقدمات کی سماعت مسلسل بغیر کسی کارروائی کے ملتوی ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں ان مقدمات سے وابسطہ لوگ جو دور دراز سے ہزاروں روپے خرج کر کے آتے ہیں کو مسائل کا سامنا ہے۔