2018ء کے انتخابات میں ہر صورت شفاف اور غیر جانبداری ضروری ہے،لیاقت بلوچ

March 28, 2017

لاہور (نمائندہ خصو صی) جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ 2018 ء کے انتخابات میں ہر صورت شفاف اور غیر جانبداری ضروری ہے،جماعت اسلامی معاشی ، نظریاتی اور انتخابی کرپشن اور دھوکہ دہی کے نظام کے خاتمہ کیلئے عوامی رابطہ مہم چلائے گی ، وفاقی حکومت اور وزیر خزانہ کے تمام دعوئوں او ر اعلانات کے باوجود عوامی ضروریات کی تمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیاہے حکومت کے چار سال گزر گئے لیکن عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوئے اور ان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے ۔لاہور میں جماعت اسلامی کے قومی ، صوبائی حلقوں کے گروپ لیڈرز اور دفاع پاکستا ن کونسل کی اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے نے کہاکہ تحفظ ناموس رسالت و عقیدہ ختم نبوت اور کشمیریوں کی جدوجہد سے وفاداری کیلئےصوبائی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں جماعتوں کے مشترکہ اجلاس اور سیمینارز کیے جائیں گے ۔