اداکارہ نورکی چوتھی شاد ی ٹوٹ گئی، سوشل میڈیا پرتصدیق

March 28, 2017

لاہور(شوبزرپورٹر )اداکارہ نور بخاری کی چوتھی اورگلوکار ولی حامد علی خان کی پہلی شادی ٹوٹ گئی جس کے بعد دونوں کے راستے جدا ہوگئے ۔نور بخاری نے خلع کی درخواست دائر کرنے کی سوشل میڈیا پرتصدیق کردی جس کے بعد دونوں نے اپنے اپنے موبائل فون بند کرلئے۔ اداکارہ بتایا کہ ولی حامدعلیخان کےاہلخانہ شادی سے نا خوش تھے،نور نے پہلی شادی انجینئر وکرم سےدبئی میں 2008میں کی تھی جو دوسال ہی چلپائی۔ نور نے طلاق کی وجہ یہ بتائی کہ وکرم نے اسلام قبول کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا ۔ دوسری شادی فلم پروڈیوسر فاروق مینگل سے کی جو صرف چار ماہ ہی چل سکی ۔تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی اور اسی سال یہ شادی بھی اختتام پذیر ہوگئی۔آخری شادی 2012 میں خفیہ ہوئی جس کا اعلان بھی نور کی طرف سے فیس بک پر کیا گیا اور آخر کار طلاق کااعلان بھی فیس بک پر ہی کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ روز اول سے ہیولی حامد کے اہل خانہ اس بندھن سے خوش نہ تھے اس وجہ وہ نور بخاری کا اپنے سسرال سے کوئی تعلق نہ بن سکا۔سسرال کا دبائو تھا کہ وہ شوبز چھوڑ دیںلیکن وہ اس پر آمادہ نہ تھیں۔جس کے بعد یہ رشتہ اختتام پذیر ہوگیا۔نور کا کہنا ہے کہ میری نیک خواہشات ولی کے ساتھ ہیں ۔شادی بچانے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے نہ چل پائی اسلئے رشتہ ختم۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ فلم کی ناکامی کے بعد دونوں دبائو کا شکار تھے اور ولی حامد نے نئی فلم بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں نور کی بجائے کسی اور اداکارہ کو لینے کی تجویز زیر غور تھی ۔