کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک

March 28, 2017

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلے میںایک ملزم ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم گھر میں ڈکیتی کررہا تھا۔

اس کے علاوہ کیماڑی جیکسن، نیو کراچی انڈسٹریل ایریا اور ڈیفنس سے 8ملزمان گرفتار کرلیے۔

ادھرگلستان جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی میںپولیس نے دو اغوا کار گرفتار کرکے بچے کو بازیاب کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم حنیف اور عمران نے بچے کو نیپا چورنگی سے اغوا کیا تھا۔

گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔