امتحانی مراکز لوڈشیڈنگ فری کے جائیں، مہاجر قومی موومنٹ

March 29, 2017

کراچی(پ ر)مہاجر قومی موومنٹ(پاکستان) کے جوائنٹ سیکرٹری وسیم احمد نے 28مارچ کو میٹرک بورڈکے شروع ہونے والے امتحانات کے موقع پر مختلف امتحانی مراکز کا ہنگامی دورہ کیا اورسپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کی ہے کہ امتحانی مراکز میں حکمرانوں کی عدم توجہ اور انتظامیہ کی کرپشن پر فوری سوموٹوایکشن لے کر غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ امتحانی مراکز لوڈشیڈنگ سے فری ہونے کے احکامات جاری کئے جائیں۔