کراچی میں100 جوڑوں کی اجتماعی شادی

March 30, 2017

سو محبتوں کا سفر، سو رشتوں کی کہانی ،کراچی میں سو دُلہے اپنی دُلہن رانیاں لے آئے ۔ نشترپارک میں فلاحی ادارے کی جانب سے سو اجتماعی شادیوں نے دلہا دلہن سمیت سیکڑوں باراتیوں کو بھی خوشی سے نہال کردیا ۔

شادی کے پُرمسرت موقع پر دلہے اپنی دلہنوں کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے خوشی سے جھومتے رہے ۔ تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید ناصر حسین شاہ اور پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے بھی شرکت کی اورنوبیاہتا جوڑوں کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس خوشی کے موقع پر معروف لوک گلوکارہ شازیہ خشک نے بھنگڑے بھی ڈالے ۔

فلاحی ادارے کی جانب سے دلہنوں کو مناسب جہیزدیا گیا اوربزرگوں کی دعاؤں کے سائے میں رخصت کیا گیا۔