سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے،سراج الحق

April 10, 2017

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سعودی عرب کا دفاع عالم اسلام کا دفاع ہے،مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے پاکستان اور اہل پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

جامع مسجد منصورہ میں خطاب میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان یک جان دو قالب ہیں۔مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے پاکستان اور اہل پاکستان کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں امام کعبہ کا دورہ اسلام اور عالم اسلام کے لیے تقویت کا باعث ہوگا۔