دنیا بھر میں درختوں کی60ہزار اقسام

April 13, 2017

دنیا بھر میں درختوں کی ساٹھ ہزار اقسام پائی جاتی ہیں، برازیل میں پائی جانے والی چار ہزار کے قریب اقسام کسی اور مقام پردستیاب نہیں ۔ برطانوی سائنسدانوں نے تمام اقسام کے درختوں کی فہرست تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

برطانیہ میں قائم بوٹونک گارڈنز کنزرویشن انٹرنیشنل کے سائنس دانوں نے اپنی ریسرچ رپورٹ میں بتایا ہے کہ دنیا بھر میں اس وقت درختوں کی60ہزار65اقسام پائی جاتی ہیں، 8 ہزار715اقسام کے ساتھ برازیل سب سے آگے ہے۔

قطب شمالی میں ایک بھی درخت نہیں، شمالی امریکا میں درختوں کی 14 سو اقسام ہیں ۔

تنزانیہ میں چند ماہ پہلے درختوں کی ایک قسم کیرومیا گیگاس دریافت کی گئی ہے، دنیا بھر میں اس نسل کے صرف چھ درخت ہیںجوتنزانیہ میں ہی موجود ہیں ۔