جام مدد علی کی ریلی میں شامل کار کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق

April 17, 2017

ٹنڈوآدم (نامہ نگار) ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام مدد علی کی ریلی میں شامل کار کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق ،پولیس کا کاروائی سے گریز ، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ ۔ پی ایس 81 میں ضمنی انتخابات کی میں پیپلز پارٹی کے امیدوار جام مدد علی کی انتخابی مہم کے سلسلے میں گاڑیوں میں کے قافلے میں شامل ایک کار کی ٹکر لگنے سے 8 بچہ شدید زخمی ہو گیا جسے ریلی میں شامل ایک کار ڈرائیور نے پی ایچ او پہنچایا جہاں عملہ اور ڈاکٹر نہ ہوہنے کے سبب معصوم بچہ نے جان کی باز ہار دی۔ بعد ازاں ورثاء نے کنڈیاری شہر میں نعش سٹرک پر رکھ کر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا پیپلز پارٹی کے امیداوار نے پولیس کی مدد سے احتجاجی مظاہرہ ختم کرواکر گھر روانہ کروادیا رابطہ کرنے پر ایس ایچ او احتشام جمالی نے بتایا کہ ریلی میں شامل کار کی ٹکر سے معصوم بچہ جاں بحق ہوگیا مگر ورثاء نے کاروائی سے منع کردیا ہے ۔