ایک چھوٹے سے کیکڑے کو پنیر کا ٹکڑا اتنا پسند آیا کہ پیٹ بھر کر کھانے کے بعد بھی بچے ہوئے ٹکڑے کو اپنے گھر یعنی چھوٹے سے ایک سوراخمیں لے جانے کے لیے انتہائی جدوجہد کر بیٹھا۔
بحر ہند کے جزیرے ’ماریشس‘ میں تفریح کی غرض سے آئے ہوئے سیاحوں میں سے ایک نے یہ منظر دیکھا توویڈیو بنائے بغیر نہ رہ سکا،کیونکہ یہ منظر اتنا ہی دلکش تھا۔
جدوجہد کی اصل وجہ یہ تھی کہ سوراخ چھوٹا اور پنیر کا ٹکڑا بڑا تھا، لیکن اس کے باوجود آخر کار کیکڑا پنیر سوراخ کے اندر لے جانے میںکامیاب ہو ہی گیا۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا سائٹس پر اپ لوڈ کیا گیا تو ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کیکڑے کی اس کوشش نے ایک سبق دنیا کو دیا ہے کہ کام مشکل بھی ہو تو مسلسل محنت اور لگن سے اسے آسان بنایا جاسکتا ہے۔