محمد خان نظامانی کی والدہ انتقال کر گئیں

April 21, 2017

ٹنڈوغلام علی (نامہ نگار ) منیجنگ ڈائریکٹر سیڈا محمد خان نظامانیاورپی پیرہنما حاجی نور احمد نظامانی کی والدہ اور نوجوان سماجی شخصیت رئیس عبدالعزیز عرف ببلو نظامانی کی دادی وفات پا گئیں۔ مرحومہ کو سیکڑوں عزیزو ں،سیا سی ،سماجی،مذہبی شخصیات کی موجودگی میں آبائی گائوں محمد رحیم گارہوڑی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔