سیرت محمدﷺسے آگاہی

April 21, 2017

حضور نبی کریمﷺ کی سیرت مطہرہ ہمارے لئے اس پرآشوب دور میں مشعل راہ ہے۔ اسلام نے اولاد کی تعلیم و تربیت اور تعمیر سیرت کو خصوصی اہمیت دی ہے۔ حب رسولؐ کے بغیر ہم مسلمان نہیں کہلاسکتے۔ خدانے انسان کو اس کائنات کے مظاہر کی ہدایت کی ہے۔ حضور پاکؐ کی شخصیت سے آشنائی اسلام کے بنیادی اجزاء ہیں۔ آج ہمیں ایسے دانشوروں کی ضرورت ہے جو نئی نسل کو آپؐ کی سیرت سے روشناس کرائے۔ نعت نبی ؐ ایمان کی تازگی کا سبب ہے اور معاشرے میں امن لانے کے لئے نعت سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ قرآن پاک کے اندر کائنات کے سب خزانے چھپے ہیں ضرورت صرف ان کو تلاش کرنے کی ہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم آخرت کی تمام مشکلات کو آسانیوں میں بدل سکتے ہیں۔ حضرت محمد ﷺ کی سیرت پر عمل ہونا ہی ہماری فلاح ہے۔ اولاد کی تربیت اور کردار سازی ہی اصلاح معاشرہ کی اساس ہے۔
(عبدالرحمٰن مغل)

.