پہلا ٹیسٹ: کھانے کے وقفے پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم

April 21, 2017

جمیکا کے شہر کنگسٹن کے سبائنا پارک میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں کھانے پر پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہے اور ویسٹ انڈیز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا لیے ہیں ۔

میچ میں گرین کیپ کا ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ اس وقت درست ثابت ہوا جب میچ کے دوسرے اوور میں ڈیبیوکرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی انٹرنیشنل کیریئر کی دوسری ہی بال پر کریگ بریتھویٹ کو آؤٹ کر دیا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بولر محمد عامر ہیں جنہوں نے 8 اوور میں صرف 10 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوںکو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عباس اور وہاب ریاض نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔

کھانے کے وقفے پر ویسٹ انڈیز کا اسکور 4 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز ہے، کائرن پاؤل33 اور راسٹن چیز12 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

میچ سے قبل پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ میں آخری سیریز کے بارے میں نہیں سوچ رہا،ہر میچ کے حساب سے حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔