کراچی میں سرچ آپریشن، 15 افراد زیرحراست

April 23, 2017

کراچی میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی بلدیہ آصف رزاق کے مطابق سرچ آپریشن بلدیہ کے علاقے سعید آباد میں کیا گیا۔

ادھر فیریئر،عزیز آباد اور ناظم آباد پاپوش نگر سمیت دیگر علاقوں سے 7 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

علاوہ ازیں سولجر بازار میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ ڈیفنس میں سعودی قونصل خانے کےقریب ٹریفک حادثے میں 3افراد زخمی ہوگئے۔