یہ صرف میری نہیں، پاکستان کی کامیابی ہے، یونس خان

April 24, 2017

ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز مکمل کرنے والے یونس خان نے کا کہنا ہے کہ یہ صرف ان کی ہی نہیں، پورے پاکستان کی کامیابی ہے۔ اس کارنامے کا سہرا ان کی فیملی کے ساتھ ساتھ آنجہانی کوچ باب وولمر کو بھی جاتا ہے۔

یونس خان نے ایک خصوصی وڈیو پیغام میں کہا کہ فینز، سپورٹرز اور دوستوں کا ہمیشہ ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ یونس خان یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے اور دنیائے کرکٹ کے تیرہویں کھلاڑی بن گئے۔