نیب،ڈاکٹر عاصم کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

April 25, 2017

نیب نے ڈاکٹر عاصم کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ نیب کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم کو ایسی بیماری نہیں جس کا علاج پاکستان میں نہ ہو سکے۔

نیب نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم بیماری کا بہانا بنا کر ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، ہائیکورٹ کے حکم نامے کے خلاف ملزم نے اپیل دائر نہیں کی۔

نیب نے درخواست میں مزید کہا کہ ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو اس شرط پر ضمانت دی تھی کہ وہ بیرون ملک نہیں جائیں گے، ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کی جائے۔


درخواست میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں، وہ بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔

نیب نے تحریری جواب کی کاپی سندھ ہائی کورٹ میں بھی جمع کرا دی۔