اے این پی کا ’’گونوازگو‘‘ تحریک کا حصہ بننے سے انکار

April 26, 2017

اسلام آباد (این این آئی) عوامی نیشنل پارٹی نے ’’گونوازگو‘‘ تحریک کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے این پی وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ نہیں کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ انہوں نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کو بتا دیا کہ دیگر ایشوز پر ساتھ ہیںلیکن وزیراعظم کااستعفیٰ نہیں مانگیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ پاناما پر فیصلہ تسلیم کریں گے اب کیوں شرارت ہورہی ہے۔