چین: 2018میں عوام پانڈا سے مشابہہ ٹرین میں سفر کر سکیں گے

April 26, 2017

یوں تو ٹیکنالوجی کے دور میں نت نئی ایجادات اکثر ہماری عقل کو دنگ کر دیتی ہیں جن سے ہماری زندگی کئی گنا سہل ہونے کے ساتھ ساتھآرام دہ بھی ہو گئی ہے ۔

تیزی سے ترقی کے مراحل کو طے کرتاچین آج کل ایک انوکھے اور دلچسپ منصوبے پر کام کر رہا ہے جس میں پانڈا سے مشابہہ ٹرین کی تیاری کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔

ہوا میں اُلٹی لٹکی ہوئی اس ٹرین کا اگلا حصہ ہو بہو پانڈا کی شکل سے مشابہہ تیار کیا جائے گا جو دور سے دیکھنے پر پہلی نظر میں کسی پانڈا سے ملتی ہوئی دکھائی دے گی۔

لیتھیئم بیٹری کی مدد سے چلنے والی سیاہ اور سفید رنگ کی یہ دلچسپ سسپنشن ٹرین مختصر ترین وقت میں انسان اپنی منزلِ مقصود تک پہنچادے گی جبکہ پانڈے سے مثابہت کے باعث اس میں سفر کا بھی الگ ہی مزہ ہوگاتاہم یہ ٹرین تیاری کے مراحل سے گزرنے کے بعد 2018میں کمرشل طور پر استعمال کیلئے تیار ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ چینی صوبے سیچوان میں بھالو سے مشابہہ ٹرینز بھی مسافروں کے زیرِ استعمال ہیں جو اپنی انفرادیت کے باعث لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔