ڈان لیکس رپورٹ پر حکومت میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے، شیخ رشید

April 26, 2017

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ ڈان لیکس انکوائری رپورٹ آ چکی، حکومت اب میڈیا میڈیا کھیل رہی ہے۔

شیخ رشید نے ڈان لیکس رپورٹ کے حوالے سے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طارق فاطمی، پرویز رشید اور راؤ تحسین کو مجرم قرار دیا گیا ہے، راؤ تحسین الزام کے خلاف عدالت جاسکتے ہیں۔