پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپیں، 10 ایرانی اہلکار ہلاک

April 27, 2017

پاک ایران سرحد پر مسلح باغیوں سے جھڑپوں میں ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس کے دس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی بارڈرسیکورٹی فورس اورباغیوں کے درمیان جھڑپیں صوبہ سیستان بلوچستان میں ہوئیں، واقعے کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

سیستان بلوچستان صوبے میں جولائی دو ہزار چھ میں بھی چار بارڈر سیکورٹی گارڈز ہلاک ہوئے تھے۔