بھارت مقبوضہ کشمیرمیں شہریوں پرمظالم ڈھارہاہے،اعزازچوہدری

April 28, 2017

امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں شہریوں پر مظالم ڈھارہا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پر عزم ہے۔

ہارورڈ کینیڈی اسکول میں خطاب کرتے ہوئے اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردی تمام انسانیت کی مشترکہ دشمن ہے۔ امریکا خطے میں قیام امن کیلئے پہلے سے بہتر کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے، پاکستان اور امریکا کے تعلقات وسیع مفاد میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ معمولی تنازعات سے تاریخی پاک امریکی تعلقات کمزورنہیں ہوسکتے۔سفارتکاری باہمی معاملات کےحل کامؤثراورآسان طریقہ ہے۔