ہنگری ،ماہر فن کارہ کا تھری ڈی آرٹ ورک تیار

April 29, 2017

ماہر فنکارہ نے منفرد انداز میں رنگین پینسل سے سپر ہیرو ڈیڈ پول کا تھری ڈی آرٹ ورک تیار کرلیا۔

ہنگری کی آرٹسٹ جاسمین سوسیک نے کلر پینسل سے کمال کردکھایا،تصویر میں ایسے اسپیشل تھری ڈی ایفیکٹس شامل کیے جس سے حقیقت کا گمان ہونے لگا۔

جاسمین نے ہالی وڈ کے سپر ہیرو ڈیڈ پول کی تھری ڈی ڈرائنگ تیار کی ہے جسے دیکھ کر اُن کی مہارت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔