پنجاب فوڈ اتھارٹی کی برف خانوں کو 8 مئی تک کی مہلت

April 29, 2017

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے برف خانوں کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے اور لائسنس حاصل کرنے کے لیے 8مئی تک مہلت دے دی ہے ۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نورالامین مینگل نے کہا ہےکہ 8 مئی کےبعد لائسنس کے بغیر کام کرنے والے برف خانے سیل کردیئے جائیں گے۔

پی ایف اے کے مطابق برف بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی کا منظور شدہ فلٹر اورصاف ستھرا پانی استعمال کیا جائے اورپانی کا ماہانہ ٹیسٹ کروا کے اس کا ریکارڈ رکھا جائے ۔