ایس او اے کی صوبائی ایسوسی ایشنوں کو ہدایت

April 30, 2017

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سکریٹری احمد علی راجپوت نے صوبے کی تمام کھیلوں کی ایسوسی ایشنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انتخاب کے موقع پر سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ اسپورٹس بورڈ اور اپنی فیڈریشن کے نمائندوں کو بھی مدعو کریں جس میں صوبائی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی بھی ضروری ہے جس کے بغیر ہونے والے انتخاب کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہوگی حال میں ایک دو ایسوسی ایشن نے اپنے انتخاب میں اس بات کا نظر انداز کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی آئینی پوزیشن مشکوک ہوگئی ہے۔