زیادتی اور قتل کا ملزم بری

April 30, 2017

سرگودھا(نامہ نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج زاہد اقبال خاں نے لڑکی کو زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دینے والے ملزم کو شک کا فائدہ دے کر بری کر دیا۔نواحی گاؤں 190 شمالی میں ثمینہ بی بی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ۔نصر حیا ت نا می شخص کے خلا ف پولیس نے زیادتی کا مقدمہ در ج کیا ۔واقعہ 25 جولا ئی 2015 کو پیش آیا ۔عدالت نے الز اما ت ثابت نہ ہو نے پر ملز م کو شک کا فائدہ دے کر بر ی کر دیا ۔