کراچی:عزیزآباد میں نشے میں دھت شخص نے کار شہریوں پر چڑھا دی

April 30, 2017

کراچی کے علاقے عزیزآباد میں نشےمیں دھت شخص نےکار شہریوں پر چڑھا دی۔ کار کی ٹکر سے2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔



پولیس نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرتے ہوئے گاڑی کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔



پولیس کے مطابق عزیز آباد ٹریفک حادثے کا ملزم قومی رضاکار کا اہلکار ہے۔ حادثے کے بعد پی کیو آر کانسٹیبل شیراز پر شہریوں نے تشدد کرکے پولیس کےحوالےکردیا۔