تھوڑے سے …

April 30, 2017

ہم کھانا کھا رہے تھے کہ ایک دوست تشریف لائے۔
میں نے خاطر کی،
’’آئیں، ہمارے ساتھ کھانا کھائیں۔
میں نے اپنے ہاتھوں سے بنایا ہے۔‘‘
انھوں نے اپنے ماتھے پر ہاتھ رکھا،
’’بسم اللہ کریں۔
میں کھانا کھا کر آیا ہوں۔‘‘
میں نے اصرار کیا،
’’چکن بہت مزے کا ہے۔
چکھ کے تو دیکھیں۔‘‘
انھوں نے بتایا،
’’میرا پیٹ بھرا ہوا ہے۔‘‘
میں نے ضد کی،
’’تھوڑا سا اور کھا لیں۔‘‘
انھوں نے عجیب بات کی،
’’آپ کپڑے پہن لیں۔‘‘
میں نے حیران ہو کر کہا،
’’کپڑے پہنے ہوئے تو ہیں۔‘‘
انھوں نے فرمایا،
’’تھوڑے سے اور پہن لیں۔‘‘