سابق فٹ بالر ایلن شیئرر کا سیلفیاں کھینچنے کا عالمی ریکارڈ

May 04, 2017

آج کل جہاں ایک طرف نو جوانون میں سیلفیاں لینے کا رحجان بیحدبڑھ گیا ہے ،وہیں نامور کھلاڑی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں آتا توبرطانیہ کے سابق فٹ بالر ایلن شیئرر کو ہی دیکھ لیجئے جو فٹ بال کے میدان میں دھوم مچانے کے بعداب سیلفی کے شوق میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

ایلن نے انتہائی پھرتی دکھاتے ہوئے اسکول کے بچوں کے ساتھ صرف 3منٹ میں 134سیلفیاں کھینچ کرگنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کرڈالا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 3منٹ میں 133سیلفیاں کھینچ کر قائم کیا گیا تھا۔