محکمہ تعلیم نے 4515 ٹیچرزایجوکیٹر اور نان ٹیچنگ سٹاف کی پوسٹیں ختم کردیں

May 11, 2017

لاہور(خبر نگار) محکمہ تعلیم نے 4515 ٹیچرزایجوکیٹر اور نان ٹیچنگ سٹاف کی پوسٹیں ختم کردیں۔ٹیچرزایجوکیٹرز کی ختم کی جانے والی پوسٹوں میں گریڈ سترہ کی 140 ، گریڈ سولہ کی 840 اور گریڈ چودہ کی 3360پوسٹیں شامل ہیں،نان ٹیچنگ سٹاف میں 35 ڈیٹا انٹری آپریٹر، 35 جونیئر کلرک ، 70 ڈرائیور اور 35 نائب قاصد شامل ہیں۔ان پوسٹوں کی جگہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور سینئر سکول ایجوکیٹرز بھرتی کیے جائیں گے۔