جلتے مکانات کےسامنے سیلفی بی جے پی وزیرکو مہنگی پڑ گئی

May 11, 2017

بھارت میں جلتے ہوئے مکانات کےسامنے سیلفی بنانا بی جے پی کےایک وزیرکو مہنگا پڑ گیا ۔

راجستھان کے گاؤں بیانا میں جھونپڑیوں میں لگی آگ بجھانے کے بجائے سیلفی لے کر بی جے پی کے وزیر نے تنقید کی آگ بھڑکا دی۔

ایم ایل اے بچّو سنگھ بتانا چاہتے تھے کہ وہ موقع پر موجود ہیں اورامدادی کارروائی میں مصروف ہیں لیکن یہ حرکت الٹی گلے پڑ گئ اورانہیں شدید تنقید کا سامنا کرناپڑا۔

سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے تنقید کے بعد بی جے پی کے وزیرنے سیلفی ہٹا دی۔