پاکستان کی تاریخی جیت

May 16, 2017

پاکستان نے ویسٹانڈیز کو اسی کی سرزمین پر ٹیسٹسیریز میں پہلی مرتبہ شکست دیتے ہوئے تاریخی فتححاصل کی ہے جس کیلئے پوری ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔ کسی بھی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا بلاشبہ ایک بڑاکارنامہ ہے۔ گرین شرٹس نے اس سے پہلے ویسٹانڈیز میںکوئی ٹیسٹ سیریز نہیںجیتی تھی، اس کا کریڈٹ مصباحالحق کو جاتا ہے جن کی قیادت میں پاکستانی ٹیم جیت سے ہمکنار ہوئی۔ پاکستانی کھلاڑیوںنے ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ میچ کا فیصلہ بھی آخری لمحات میںہوا جب یاسر شاہ نے جسٹن گیبرئیل کو اپنےآخری اوور کی آخری گیند پر بولڈکیا۔ ویسٹانڈیز کی ٹیم ماضی کی مضبوط ٹیموںمیںشامل رہی ہے۔ کئی دہائیوںتک تو یہ ایسی ناقابل شکست رہی کہ اسےکالی آندھی کہا جانے لگا ۔ دیکھا جائے تو پاکستان ٹیم اتنی مضبوط نہیں اس میں کئی نئے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں سیکھنے میں وقت لگے گا۔ دو مایہ ناز پاکستانی کھلاڑیوںمصباحالحق اور یونس خان کی الوداعی سیریز تھی۔ مصباحالحق کی قیادت میں پاکستان نے سب سے زیادہ میچ جیتے، انہوںنے پاکستان کو عالمی درجہ بندی میں پہلا نمبر دلایا۔ اسی طرحیونس خان بھی ایک لیجنڈ کھلاڑی کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔ وہ 117ٹیسٹ میچز میں 10ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ دونوںکھلاڑیوںکو جس طرح کرکٹرزاور تماشائیوںنے کھڑے ہوکر رخصت کیا وہ قابل تحسین ہے۔ ان کی خدمات کرکٹکی تاریخمیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اب جبکہ یہ دو عظیم کھلاڑی کرکٹکی دنیا سے رخصت ہورہے ہیں تو ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کی جگہ بہت سوچ سمجھ کر ایسے متبادل کھلاڑی لائے جائیںجو پیدا ہونے والے خلا کو پر کرسکیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز بھی آئندہ ماہ ہونے والا ہے پھر ورلڈکپ کوالیفائنگ مقابلے بھی ہونگےجس میںاچھی کارکردگی پاکستان کی ورلڈکپ میںشرکت یقینی بنائے گی۔کرکٹ میں کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ان تمام پہلوئوںکو ذہن میںرکھنا چاہئے۔

.