آپریشن کے بعد دھڑ جڑی بہنوںکی حالت خطرے سے باہر، 5روز آئی سی یو میں رہیں گی

May 18, 2017

لاہور ( جنرل رپورٹر ) چلڈرن ہسپتال لاہور میں 16ماہ کی دھڑ جڑی بہنوں کے کامیاب آپریشن کے بعد دونوں بچیوںکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ انہیں چار پانچ روزآئی سی یو میں رکھا جائے گا۔ چلڈرن ہسپتال لاہور میں دھڑ جڑے بچوں کا یہ تیسرا آپریشن تھا۔ ہسپتال کے پروفیسر آف پیڈیاٹرک سرجری ڈاکٹر محمد سلیم نے بتایا کہ 16ماہ کی عروہ اور فروا جڑے دھڑ کے ساتھ پیدا ہوئیں اور پہلے روز سے ہماری زیر نگرانی تھیں۔