روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس کے فی من بھاؤ میں تیزی کا رجحان

May 19, 2017

کراچی (این این آئی) روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے بھائو میں تیزی کا رجحان رہا۔ جمعرات کو 37.324 کلو گرام اور 40 کلوگرام کے ریٹس میں بالترتیب 50 روپے اور 53 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق روئی کی فصل 17-2016 کے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھائو 6 ہزار 800 روپے سے بڑھ کر 6 ہزار 850 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 288 روپے سے بڑھ کر 7 ہزار 341 روپے ہو گئے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھائو 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 985 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 486 روپے پر بند ہوئے۔ ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ملک کے مختلف شہروں سے حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک ٹرانزیکشن کے تحت روئی کی فصل برائے 17-2016 کی 400 گانٹھوں کے سودے 7 ہزار 75 روپے فی من رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خان پور اور فیروزہ کی روئی کی فی کس 200 گانٹھوں کے سودے 7 ہزار 75 روپے فی من پر بند ہوئے۔