پیٹ کا دوزخ

May 19, 2017

پاکستان کے عوام اپنے مسائل پر توجہ دینے کی بجائے فضولیات اور لغویات میں وقت برباد کرکے مزید مشکلات کا شکار ہو رہےہیں۔ ہم مسلسل مسائل کی دلدل میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔ آئے روز کی پریشانیاں ہماری آنے والی نسلوں کیلئے وبال جان بن رہی ہیں ،لیکن ہماری فکر کن راہوں کی راہی ہے یہ سوچ ہمیں آج تک نہیں آسکی۔ سیاسی گرما گرمی، اقتدار کی جنگ اور مراعات کے حصول کی جدوجہد وہ پردے ہیں جوکہ ہمارے بنیادی مسائل پر لٹک رہے ہیں۔ ہم آلات ایجاد کرکے اس کے بعد ان پردوں کے پیچھے جھانکنا چاہتے ہیں جبکہ وقت کی ضرورت ان پردوں کو چاک کرنے کی ہے۔ ان پردوں کے پیچھے موجود ہماری توجہ کے طالب مسائل کا حل قوم کے سامنے پیش کرنے کی ہے، لیکن مجال ہے کہ ہم ایسا کریں، کیونکہ پیٹ کے دوزخ کو بھرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ لہذٰا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے بہترین انتظامات کرے۔
(عبدالقادر)
aqaderhazarvigmail.com

.